باغی ٹی وی ،ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے 288 سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔
واہگہ بارڈر لاہور پہنچنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔پردھان سردار امیر سنگھ نے کہا کہ ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ نے ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، بعد ازاں یاتریوں کو سخت سکیورٹی حصار میں حسن ابدال روانہ کیا گیا۔ان سے قبل بھارت سے 104رکنی سکھ یاتریوں کا وفد سردار رنجیت سنگھ کی قیادت میں ننکانہ صاحب پہنچ چکا ہے ،خصوصی گاڑیوں کے ذریعے سکھ یاتریوں کا وفد جب اپنے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی جائے پیدائش پر پہنچا تو ضلع انتظامیہ کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا اپنے روحانی پیشوا کی جاٸے پیدائش پہنچنے پر سکھ یاتری بہت خوش تھے انہوں نے دورہ پاکستان کے دوران ٹرانسپورٹ, قیام و طعام اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے, بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں دوروزقیام کے دوران گوردواہ جنم استھان سمیت دیگر گوردواروں میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے .
Shares: