لانگ مارچ؛ آج دوبار شاہدرہ سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کرے گا

لانگ مارچ؛ آج دوبار شاہدرہ سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کرے گا
پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج لاہور کے علاقے شاہدرہ سے اسلام آباد کی جانب دوبارہ سفر شروع کرے گا۔ گزشتہ رات عمران خان نے پہلے دن کا سفر داتا دربار پہنچ کر ختم کیا تھا. جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہا تھا کہ عوام کا سمندر اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے۔جو بھی ان چوروں کا ساتھ دے گا عوام کا سمندر اس کو بہا کر لے جائے گا۔

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے رات گئے داتا دربار کےباہر لانگ مارچ کے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پتہ تھا لاہور کبھی مجھے مایوس نہیں کرے گا۔جس طرح لاہور نے میرا استقبال کیا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد کی جانب اپنا سفر یہاں ختم کر رہا ہوں۔صبح 11 بجے شاہدرہ سےدوبارہ اپنا سفر شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کبھی کسی خوف کے سامنے نہیں جھکناچاہتے،چاہےخوف کا بت ہو یا پیسے کا بت۔عوام کا سمندر اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے۔جو بھی ان چوروں کا ساتھ دے گا عوام کا سمندر اس کو بہا کر لے جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ قوم فیصلہ کر لے ہم کسی بھی طرح کا ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ان چوروں کی غلامی سے بہتر ہے ہم مر جائیں۔ارشد شریف نے قربانی دی،راہ حق پر کھڑے رہے۔ہم حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں،کوئی سیاست نہیں کر رہے۔

Comments are closed.