سکھ برادی کا خالصتان بارے ریفرنڈم 2020، وینا ملک نے بڑا اعلان کر دیا

سکھ برادی کا خالصتان برائے ریفرنڈم 2020، وینا ملک نے بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وینا ملک کا کہنا تھا کہ بھارت اسوقت تھنک ٹینکس کے ذریعے غیر تصدیق شدہ رپورٹ کو لا رہا ہے رپورٹ کا لب لباب یہ ہے کہ بھارت میں جو سکھوں کی تحریک خالصتان کا ریفرنڈم 2020 ہے اسکے پیچھے پاکستان ہے،یہ جملہ سن کر اندازہ ہو گیا ہے کہ اس رپورٹ سے بھارت کے رویوں کی گھن آتی ہے، رائیٹر نے دعویٰ کیا کہ خالصتان کی تحریک کسی اہمیت کی حامل نہیں، میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیسے فیصلہ کر لیا کہ یہ کسی اہمیت کی حامل نہیں، بھارت نے ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ پر پابندی عائد کیوں کر رکھی ہے اگر یہ تحریک اہمیت کی حامل نہیں ہے تو.

سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن امریندر سے کہ 200 سے سکھ کیمپیئن جو حصہ لے رہے ہیں آپ نے انکو باغی قرر دے دیا ہے ان پر بغاوت کے مقدمے درج کیوں ہوئے، پنجاب اور ہریانہ کے کاشتکاروں کے جو مطالبات ہیں انکا کیا ہو گا،جو الگ ریاست کا مطالبہ کر رہے ہیں،

وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ سکھ بہت ہی بہادر اور جری قوم ہیں،دنیا کو بتانا چاہوں گی کہ جب بھارت کی آزادی کی جنگ لڑی گئی تھی اس میں سکھوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاتھا اور قربانی دی تھی اب وہی سکھ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، وہ سکھ جنہوں نے بھارت کی آزادی کے لئے جانیں قربان کی تھیں وہ اب اپنی آزادی کے لئے کیا پیچھے ہٹیں گے ایسا ممکن ہے؟ بالکل بھی نہیں، اسوقت سکھ برادری کو سبھی پنجابی بھائیوں کی ضرورت ہے، خالصتان کی تحریک میں ریفرنڈم 2020 کا ساتھ دینا چاہئے

خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

Comments are closed.