کینیڈا:سکھوں کاہندو مندر پر حملہ ،پوسٹر آویزاں کر دیئے

کینیڈا کے برٹش کولمبیا میں ایک ہندو مندر میں توڑ پھوڑ کی گئی جس میں خالصتان ریفرنڈم کے پوسٹرز ہفتے کی آدھی رات کو مندر کے مرکزی دروازے پر چسپاں کیے گئے تھے۔
باغی ٹی وی: "انڈیا ٹو ڈے ” کے مطابق مندر کے دروازے پر چسپاں کیے جانے والے پوسٹر میں لکھا تھا کہ کینیڈا 18 جون کے قتل میں بھارت کے کردار کی تحقیقات کر رہا ہے مندر کے دروازے پر لگے پوسٹر پر ہردیپ سنگھ ننجر کی تصویر بھی تھی۔ ہردیپ سنگھ نجار کینیڈا کے علاقے سرے میں گرو نانک سکھ گوردوارہ کے سربراہ تھے انہیں 18 جون کی شام گرودوارے کے احاطے میں دو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا، وہ علیحدگی پسند تنظیم خالصتان ٹائیگر فورس (کے ٹی ایف) کے سربراہ تھے۔
جس مندر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے، لکشمی نارائن مندربرٹش کولمبیا کے سب سے بڑے اور قدیم ہندو مندروں میں سے ایک ہے اس سال کینیڈا میں مندر میں توڑ پھوڑ کا یہ تیسرا واقعہ ہے 31 جنوری کو، کینیڈا کے برامپٹن میں ایک ہندو مندر میں بھارت مخالف گرافٹی کے ساتھ توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس اقدام سے ہندوستانی برادری میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
سعودی عرب نے فلسطین کے لیےغیر مقیم سفیرنامزد کر دیا
برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن نے تب مندر کی دیواروں پر بھارت کی طرف نفرت سے بھرے پیغامات لکھنے کے واقعے کی مذمت کی تھی اس سال اپریل میں کینیڈا کے اونٹاریو میں ایک اور ہندو مندر میں بھارت مخالف گرافٹی کے ساتھ توڑ پھوڑ کی گئی۔ ونڈسر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی جس میں دو مشتبہ افراد کو ہندو مندر کی دیواروں پر پینٹنگ سپرے کرتے دکھایا گیا ہے۔