رحیم یار خان میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد
0
69
Jail

رحیم یارخان میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا-

باغی ٹی وی: رحیم یار خان کے علاقے لغاری کالونی میں راہ چلتی خاتوں کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آئی ،ویڈیو میں ملزم راہ چلتی خاتون کو ہراساں کر کے فرار ہو جاتا ہے، واقعہ تین روز قبل لغاری کالونی میں پیش آیا، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

کینیڈا:سکھوں کاہندو مندر پر حملہ ،پوسٹر آویزاں کر دیئے

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے بتایا کہ ویڈو وائرل ہونے پر پولیس کی مدعیت میں ملزم کے خلاف خاتون کو حراساں کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا، اور سیف سٹی ،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کے چہرے کی شناخت کی گئی،بعدازاں 24 گھنٹے کی طویل جدو جہد کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ملزم سے تفتیش جاری ہے،انہوں نےکہا کہ ایسے مجرم معاشرے کا ناسور ہیں، ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

رحیم یارخان میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ،مقدمہ درج

واضح رہے کہ حال ہی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں خواتین کو سرراہ ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کے پے درپے واقعات کی سی سی ٹی ویڈیوز سامنے آئیں تھیں-

Leave a reply