اسلام آباد:سندھ ہاؤس پرحملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ انیل سعید نے سندھ ہاؤس پرحملہ کر نے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ضمانت پر رہا کیا کارکنان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

منحرف ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 21 سے کم ہوکر13 رہ گئی :شو کاز نوٹسزجاری:مشکل وقت ہے طاری

پولیس نے سندھ ہاؤس کے باہر سے پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کو گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے 2 اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے تھے پی ٹی آئی کے کارکنان نے سندھ ہاؤس میں داخل ہو کر منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف احتجاج کیا تھا مظاہرین نے ہاتھوں میں لوٹے اٹھا رکھے تھے اور منحرف ارکان اسمبلی اور حزب اختلاف کے خلاف نعرے لگائے پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کر لیاتھا دونوں اراکین قومی اسمبلی کو بھی حراست میں لے لیا جنہیں بعد میں شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیاتھا۔

اسلام آباد میں دفعہ 144:معاملات مزید بگڑنے لگے

بعد ازاں وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا دائرہ کار وسیع کردیا تھا ریڈزون کے باہر ایک کلومیٹر تک کے رقبے کو بھی ریڈزون میں شامل کردیا گیا ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈزون میں ایمبیسی روڈ، ساؤتھ یونیورسٹی روڈ، خیابان اقبال،شاہراہ سہروردی، سیرینا چوک، ڈھوکری چوک، شامل ہیں دیگر علاقوں میں مری روڈتھرڈ ایونیو، خیابان اقبال کا ساؤتھ ایریا، چائنہ ایمبیسی کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

سندھ ہاؤس پر حملہ:لگ رہا کہ کچھ ہونے جارہاہے:بلاول اور آصف زرداری کی شدید الفاظ…

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ریڈزون میں ہمہ وقت ریڈالرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریڈزون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، دفعہ 144 کو مزید دوماہ کیلئے لاگو کردیا گیا۔

حکومت نے سندھ میں گورنر راج لگانے کے امکان کو مسترد کردیا

سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کارکنان کا داخلہ افسوس ناک ہے، شیخ رشید

واضح رہے کہ وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کی سندھ ہاؤس میں داخلے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ واقعی افسوس ناک بات ہے، یہ پولیس کی کوتاہی ہے اور آئی جی سے کہا تھا کہ ان سب کوگرفتار کریں جن لوگوں نے کوتاہی اور غیرذمہ داری کی ہے، ان کے خلاف نوٹس لیں، ابھی تو 20 سے 25 دن ہیں، اگر ملک اسی طرح آگے چلتا رہا تو کل پرسوں او آئی سی ہے تو پتہ نہیں کیا ہوگا، یہ تو ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی تو ایک ہزار رینجرز اور طلب کیے اور ملک میں حالات اور زیادہ خراب ہوئے تو 10 سے 15 دن بعد 245 کے تحت فوج بھی طلب کرسکتے ہیں کیونکہ ملک کی سالمیت کا مسئلہ ہے۔

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

سندھ ہاوس :منحرفین کو پکڑنے والے خود پکڑے گئے:پی ٹی آئی کے دوارکان اسمبلی گرفتاری…

Shares: