سندھ اسمبلی اجلاس، پی ٹی آئی ارکان منحرف کریم بخش کو ساتھ لے گئے

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان منحرف رکن کریم بخش گبول کو اپنے ہمراہ لے گئے۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوا جس میں ایک بار پھر ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ ارکان ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے اور ایوان میں ہنگامہ و شور شرابا ہوتا رہا۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا پیسے دیکر ٹکٹ خریدنے والوں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان تحریک انصاف کے منحرف ہونے والے 3 رکن اسمبلی پہنچے تو اسمبلی میں ہنگامہ شروع ہوگیا۔ اس دوران پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان کے درمیان دھکم پیل جاری رہی تاہم پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان اور راجا اظہر اپنے منحرف رکن کریم بخش گبول کو ساتھ لے گئے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ کریم بخش گبول کو لے جانے کی کوشش پر پیپلزپارٹی ارکان سمجھے کہ زبردستی کی جارہی ہے لیکن جب گبول نے کہا کہ وہ خود تحریک انصاف والوں کے ساتھ جانا چاہتے ہیں تو پی پی ارکان پیچھے ہٹ گئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی کے رکن کریم بخش گبول نے سینیٹ انتخابات میں اپنی پیسے دیکر ٹکٹ خریدنے والوں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Comments are closed.