فلسطین میں اسرائیلی مظالم ،مسجد اقصیٰ پر حملے کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کردی گئی۔ ایم کیوایم پاکستان کی طرف سے منگلا شرما نے قرارداد پڑھی۔ سندھ اسمبلی میں قرارداد وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی جانب سے پیش کی گئی انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کی مشاورت سےمذکورہ قرارداد پیش کررہاہوں، سندھ اسمبلی میں ‏قرارداد کے ذریعے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا،۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کی طرف رابعہ اظفر نظامی نے ایوان میں قرارداد پڑھی ‏کراچی:سندھ اسمبلی میں نصرت سحر عباسی نے بھی قرارداد پیش کی۔قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان اسرائیل کی بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے، ایوان بہادر فلسطینیوں کی جرات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے، وفاقی حکومت ‏پاکستانیوں کےجذبات کی ترجمانی کرتےہوئےیواین سےرجوع کرے۔
کراچی ایم کیوایم پاکستان کی طرف سے منگلا شرما نے قرارداد پڑھی، پی ٹی آئی کی طرف رابعہ اظفر نظامی نے ایوان میں قرارداد پڑھی اسرائیلی جارحیت ،اور فلسطینیوں کی شہادت پر ‏ایوان دکھ کا اظہارکیا گیا ۔قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان اسرائیل کی بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے، ایوان بہادر فلسطینیوں کی جرات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے، وفاقی حکومت ‏پاکستانیوں کےجذبات کی ترجمانی کرتےہوئےیواین سےرجوع کرے۔
نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ ایسا وقت کسی مسلمان قوم پر آئے تو حکم ہے جہاد کیلئے نکلو، جہاد کیلئے جا نہ سکیں لیکن یکجہتی کا اظہار تو کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی قرار داد کی جتنی اہمیت ہے اس کو ہمیں سمجھناہوگا، اسمبلی سے ایسی قرار داد پاس ہوں تو ایمان کی تازگی کا احساس ہوتاہے۔
نصرت سحر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کا دور ہے وہاں دکھایا جارہا ہے کہ فلسطین میں کس قدر ظلم و ستم ہورہا ہے۔ مسجد اقصٰی کی اہمیت مسلمان کےعلاوہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کوبھی پتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمارا قبلہ اول تھا ہم کیسے یہ بھول سکتے ہیں، صرف قراردادتک محدود رہےتو فلسطینیوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا۔

Shares: