سندھ اسمبلی یا مچھلی منڈی:لڑائی جھگڑوں نےساری حقیقت کھول کررکھ دی

0
44

کراچی : سندھ اسمبلی یا مچھلی منڈی:لڑائی جھگڑوں نےساری حقیقت کھول کررکھ دی ،اطلاعات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے 3 باغی ارکان کریم بخش گبول ، شہریار شر اور اسلم ابڑو ایوان میں پہنچے اور حاضری لگائی ،

 

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومتی اراکین نے تینوں ایم پی ایز کا استقبال کیا جس پر پی ٹی آئی کے دیگر اراکین کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں باغی ایم پی ایز کے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے دیگر اراکین نے شدید نعرے بازی شروع کردی ، اس دوران پی ٹی آئی اراکین کی آپس میں ہاتھا پائی بھی ہوگئی جس میں تحریک انصاف کے دیگر اراکین کی جانب سے باغی ایم پی ایز کی پٹائی کردی گئی ،

 

پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین نے بیچ بچاؤ کی کوششیں کیں تاہم سب بیکار ثابت ہوئیں ، جس کی بناء پراسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے ایوان میں ہلڑ بازی کے باعث اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا۔

 

دوسری طرف اس وقت یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ سندھ میں پی ٹی آئی ممبران کو پولیس کے دستوں کے ساتھ تحفظ دے دیا گیا ہے اورپولیس ہی کی موجودگی میں یہ ارکان اسمبلی کل ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئیں گے

Leave a reply