سیکورٹی ادارے ٹھیک کہہ رہے ہیں‌ :سندھ اسمبلی دہشت گردوں کے نشانے پر، اسیپکر کا انکشاف

کراچی: سیکورٹی ادارے ٹھیک کہہ رہے ہیں‌ :سندھ اسمبلی دہشت گردوں کے نشانے پر، اسیپکر کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایوانِ نمائندگان کو آگاہ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے اسمبلی اجلاس کے دوران اسیپکر اسمبلی آغا سراج درانی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ سندھ اسمبلی کو سیکیورٹی کے خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے پاس سے سندھ اسمبلی کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ آغا سراج درانی نے ایوان کو بتایا کہ سیکیورٹی خطرات کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے الرٹ جاری کیا تھا جس میں شہر قائد میں دہشت گردی اور سرکاری عمارتوں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

Comments are closed.