سندھ بھر کے تمام سکولز بندرکھنے کا فیصلہ، لمبی تاریخ دے دی گئی

سندھ بھر کے تمام سکولز بندرکھنے کا فیصلہ، لمبی تاریخ دے دی گئی
باغی ٹی وی : سندھ بھر کے سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ سندھ بھر کے نجی اور سرکاری سکولز 13مارچ تک بند رہیں گے۔

تفصیل کے مطبق سندھ حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 13 مارچ تک صوبے کے تمام سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ اہم فیصلہ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ تمام نجی اور سرکاری سکولوں میں 13مارچ تک تعطیلات ہونگی۔
اس سے پہلے واضح‌رہے کہ حکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں۔

Comments are closed.