سندھ بیورو کریسی میں تبادلے اور نئی تقرریاں
سندھ بیورو کریسی میں تبادلے اورنئی تقرریاں کی گئی ہیں گریڈ اکیس کے افسر ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے داخلہ سندھ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کے بعد حکومت سندھ نے ان کی جگہ قاضی شاہد پرویزکو سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ مقررکرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے علاوہ ازیں ڈاکٹر منصور عباس رضوی کو سیکریٹری محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مقررکیا گیا ہے جبکہ سلیم رضا کھوڑو کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مقررکردیا گیا ہے اوروہاں سے شمس الدین سومرو کو چیئرمین صوبائی الیکشن اتھارٹی مقررکردیا گیا ہے۔
حکومت سندھ نے سہیل احمد قریشی کو سیکریٹری محکمہ آبپاشی تعینات کردیا ہیاور گریڈ بیس کے افسر عامر خورشید سیکریٹری محکمہ صنعت و تجارت مقررکیے گئے ہیں ۔ایک اورحکمنامہ میں غضنفر علی قادری کو ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ مقررکیا گیا ہے۔