کراچی سندھ میں کرونا وائرس سے اموات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں صرف ایک مریض کا انتقال ہوا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کی صورت حال کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعداد و شمار جاری کیے۔وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے ایک مریض جاں بحق ہوا جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 469 تک پہنچ گئی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 590 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 384 کو کرونا کی تشخیص ہوئی، ان مریضوں میں سے 150 کا تعلق صرف کراچی سے ہے۔مراد علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 41، جنوبی 35،ملیر میں27، وسطی میں 24، کورنگی 21 اورغربی میں 2 نئےکیسزرپورٹ ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کرونا سے 196 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کرونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 237 تک پہنچ گئی۔واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ صوبے میں کرونا کی صورت حال دیگر صوبوں کے مقابلے میں پریشان کن نہیں ہے۔
مزید دیکھیں
مقبول
پی ٹی آئی اقتدار کی بھوکی، ملک دشمن پروپیگنڈا کر رہی ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد(باغی ٹی وی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے...
جعفر ایکسپریس حملہ، 104 مسافرباحفاظت باز یاب، 16دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے...
خیرپور: ٹائر پھٹنے سے رکشہ درخت سے جا ٹکرایا، 35 سالہ شخص جاں بحق
اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) حاصل پور...
افنان اللہ خان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا چیئرمین منتخب
آج ہونے والے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...
رمضان المبارک ، پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان
محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے رمضان المبارک...
سندھ: کرونا وائرس سے اموات میں نمایاں کمی
