سندھ اسمبلی پروڈکشن آڈر اسمبلی بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ

0
30

سندھ اسمبلی پروڈکشن آڈر اسمبلی بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ

باغی ٹی وی :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وپارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ سندھ اسمبلی پروڈکشن آڈر اسمبلی بن چکی ہے،سب سے زیادہ ان لوگوں نے ;34;اینٹی کرپشن ;34;کے پروڈوکشن آڈر نکالے ہیں ، ،پیپلزپارٹی کا غیر جمہوری چہرہ بے نقاب ہوچکے ہیں ، سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں روزانہ سندھ حکومت کے دوسے تین وزرابیٹھ کر کرونا پھیلارہے ہوتے ہیں ،میڈیا کے سامنے آکر روزانہ سندھ کے چیف منسٹرصاحب نے رونا دھونا بلیٹن چلایا ہوتاہے

اس ایوان میں عوام کے مسئلے لائے جاتے ہیں یہ ایوان عوامی نمائندوں کا ایوان ہے ،مگر اب ایسا محسوس ہوتاہے کہ یہ ایوان عوامی نمائندوں کا نہیں ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیاسے بات چیت کے دوران کیا،ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب لوگ کہتے تھے کہ لاڑکانہ پی پی کا تھا لاڑکانہ بھٹو کا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے کیونکہ لاڑکانہ کو ایک سازش کے تحت تباہ حال کیا جارہاہے پیپلزپارٹی کے موجودہ لوگ جس تھالی میں کھارہے ہے اسی میں چھید کررہے ہے آج ان لوگوں نے بھٹو کے شہر لاڑکانہ کو لاوارث کردیاہے آج اس لاڑکانہ میں ایڈز کے کیسز اور آوارہ کتوں کی بھرمار ہے،آج بھٹو اور بی بی کے شہر لاڑکانہ کی تباہی کے ذمہ دار سندھ حکومت کے لوگ ہیں ،کیونکہ آج پیپلزپارٹی میں موجود وہ لوگ جن کا تعلق بھٹو سے نہیں وہ مافیا لاڑکانہ کو تباہ کرررہاہے ،

گزشتہ روز لاڑکانہ اور شکار پور کے ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا کہ ان کے پاس پی پی ایزان کے پاس نہیں ہے دو لاکھ پیتیس ہزار سوٹ ان لوگوں کو ملے مگر انہوں نے وہ سب بیچ ڈالے ، میں نے گورنر سندھ سے اس بات کا زکر کیا تو انہوں نے کہاکہ ہم انشا اللہ جلد لاڑکانہ ،گھوٹکی اور شکار پور کے ینگ ڈاکٹرز کو دوہزار سوٹ دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ جب اسلام آباد میں ہوتے ہیں تو نیلسن منڈیلا کے پیرو کار بن جاتے ہیں جمہوریت کے علمبردار بن جاتے ہیں ،وہاں جاکر یہ چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کرتے ہیں مگر سندھ پہنچتے ہی یہ ہٹلر کی اولاد بن جاتے ہیں ،سندھ پہنچتے ہیں ان لوگوں کے اندر جمہوریت کی جگہ ڈکٹیٹر شپ آجاتی ہے ۔

Leave a reply