کراچی:پلاسٹک کے انڈوں کا معاملہ مزید پچیدہ ہوگیا ، چند دن قبل سندھ فوڈ اتھارٹی نے اپنے ہی بیان کو توڑمروڑ کر پیش کرنا شروع کردیا ،اطلاعات یہی ہیں کہ شہر قائد کے علاقے کلفٹن کی دکان سے پلاسٹک کے انڈے برآمد ہونے سے متعلق سندھ فوڈ اتھارٹی کے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔
نیٹوہیلی کاپٹروں کی شیلنگ ، کئی ہلاک وزخمی
کراچی سے ذرائع کےمطابق ڈپٹی ڈائریکٹرسندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پریس ریلیز میں انڈوں سے متعلق ٹائپنگ کی غلطی تھی، انہوں نے اعتراف کیا کہ فوڈ اتھارٹی نے خبر دینے میں جلد بازی کی۔تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی پلاسٹک کے انڈوں سے متعلق تذبذب کا شکار ہے، پلاسٹک کے انڈوں سے شروع ہونے والی کہانی اب چاول اور ساسز تک جاپہنچی ہے۔
روڈ حادثہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے ایف آئی آر کٹائی نہ ہی مدعی ہے، متعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر کو تحقیقات سے آگاہ کرنے کے لیے خط تحریر کردیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کی کاپی اور تفتیش کی تفصیلات بھی مانگی ہیں، حفاظتی اقدام کے تحت دکان سیل کردی گئی ہے۔
اللہ میری توبہ !حیدرآباد میں انسانیت سوز واقعہ
یاد رہےکہ سندھ میں پلاسٹک کے انڈوں کے حوالے سے باغی ٹی وی پہلے ہی رپورٹ دے چکا ہے،اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سارے کھیل کے پیچھے سندھ کی ایک اہم سیاسی شخصیت ہے جس کی وجہ سے فوڈ اتھارٹی نے اپنا بیان بدل لیا ہے