سندھ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کے فنڈ بند،پیپلز پارٹی کا تشویش کا اظہار

ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء کو یقینی بناکر سندھ سے بے چینی کو دور کریں
0
45
nisar khouro

پیپلز پارٹی نے الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے سے قبل پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے تحت غریبوں کو گھر بنا کر دینے کے منصوبے سمیت سندھ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں اور ان کے فنڈز بند کرنے پر سخت تشویش و تحفظات کا اظہار کیا ہے

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے نوٹس لے کر سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے بند کئےگئے فنڈز کے فوری اجراء کا مطالبہ کیا ہے،پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اور الیکشن کمیشن سندھ کی عوام کے خدشات کا ازالہ کریں ورنہ سندھ میں احساس محرومی بڑھے گی۔ الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت بتائے کے کس آئین و قانون کے تحت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کو روک کر اور ان منصوبوں کے فنڈز بند کئے گئے ہیں۔؟آئینی و قانونی طور پر جب الیکشن شیڈول جاری ہو تب کسی نئی اسکیم کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے سے قبل سندھ کی بجٹ میں منظور کی گئی متعدد ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز بند نہیں کئے جا سکتے نہ ہی ان پر ترقیاتی کام روکے جاسکتے ہیں۔ سندھ میں جن ترقیاتی اسکیموں اور ان کے فنڈز بند کئے گئے ہیں وہ بجٹ میں منظور کردہ اور رقم مختص کی گئی اسکیمیں ہیں ۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول کا جب اعلان ہو پھر ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز بند کئے جائیں۔ حلقہ بندیوں سے ترقیاتی منصوبوں کا کوئی واسطہ نہیں تو پھر سندھ کے ترقیاتی منصبوں سمیت ان کے فنڈز بند کیوں کئے گئے ہیں۔؟ سندھ 70 فیصد روینیو ادا کرنے والہ صوبہ ہے اور سندھ کی ترقی روکنا ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے مترداف عمل ہوگا۔ عوام پہلے ہی مہنگائی، بجلی کے اضافی بلز اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت پریشان ہیں۔ ترقیاتی منصوبے اور ان کے فنڈز بند کرنے سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ ۔سندھ کو ترقی میں نظرانداز کرنا سندھ کی عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے۔ وزیراعظم سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء کو یقینی بناکر سندھ سے بے چینی کو دور کریں۔

سلمان رشدی کا وکیل، عمران خان کا وکیل بن گیا

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

امریکی سائفر کے بیانیہ پر سیاست کرنے والا خود امریکیوں سے رحم کی بھیک مانگنے پر مجبور،

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

 عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

Leave a reply