سندھ حکومت کاسوفٹ ویئراپڈیٹ ہوگیا:9 اگست سےلاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

0
38

کراچی :سندھ حکومت کاسوفٹ ویئراپڈیٹ ہوگیا:9 اگست سےلاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کا لاک ڈاون کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل اورپھران مسائل کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کی وجہ سے سوفٹ ویئراپڈیٹ ہوگیا ہے ، انہیں حالات کے تناظرمیں حکومت نے 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد ہے، کراچی میں کورونا کی شرح میں 3 فیصد کمی آئی ہے، پہلے کی طرح اب کیسز نہیں بڑھ رہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے لوگوں کو آسانیاں دی جائیں گی۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے سندھ میں 50 سے 55 ہزار افراد کی ویکسی نیشن ہورہی تھی، سم بند کرنے کی دھمکی ویکسی نیشن میں گیم چینجر ثابت ہوئی، سم بند کرنے کے فیصلے کے بعد ویکسی نیشن 2 لاکھ یومیہ تک پہنچ گئی۔

کراچی میں ایک لاکھ 60 ہزارافراد نے تین دن میں یومیہ ویکسی نیشن کرائی، اب تک ویکسی نیشن میں ضلع جنوبی اورشرقی آگے رہے۔ ایک دن میں 2 لاکھ 90 ہزارویکسی نیشن کی جو بڑا نمبر ہے، جو ویکسی نیشن 50 ہزارتھی آج وہ 3لاکھ کا ہندسہ چھورہی ہے، حیدرآباد، میرپور خاص اورسانگھڑ میں اچھی تعداد میں ویکسی نیشن ہورہی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ محرم ایک اور ٹیسٹ کیس ہوگا، دینی اجتماعات کے لیے چھوٹے پیمانے پر ویکسی نیشن کا انتظام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہری ویکسین لگوائیں اور ماسک پہنیں، کوشش ہے شہریوں کے تعاون سے شہر میں مثبت تبدیلی لاسکیں، لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کریں گے، کل تک 9 اگست کے حوالے سے نیا نوٹی فکیشن آجائےگا

Leave a reply