مزید دیکھیں

مقبول

وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے

ٹورنٹو: سبکدوش ہونے والے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، صدر مملکت کا خطاب متوقع

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا، صدر...

حضرو:12 سالہ بچی فروخت،70 سالہ بابے سے زبردستی شادی، سوتیلے باپ سمیت 9 گرفتار

اٹک(باغی ٹی وی)حضرو میں سوتیلے باپ نے12سالہ بچی فروخت...

صحافی کو زخمی کرنے کا مقدمہ،ارمغان کا جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے نجی ٹی وی چینل...

ڈسکہ میں تنظیم الااخوان کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع

ڈسکہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک عمران) سلسلہ...

کراچی ائیرپورٹ پرقرنطینہ مرکزبنانے میں ہماری مدد کی جائے ، سندھ حکومت کا وفاق کوخط

کراچی :کراچی ائیرپورٹ پرقرنطینہ مرکزبنانے میں ہماری مدد کی جائے ، سندھ حکومت کا وفاق کوخط،اطلاعات کےمطابق ملک میں خاص کرکراچی میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے بیرون ملک سے آنے والےمسافروں کے لیےکراچی ائیرپورٹ پر قرنطینہ مرکز بنانے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی جانب سے خط میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو مخاطب کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت بیرون ملک سےآنے والے مسافروں کے لیےکراچی ائیرپورٹ پر قرنطینہ مرکز قائم کرے تاکہ وہاں کورونا وائرس کے مشتبہ افرادکو رکھاجاسکےگا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ پر قرنطینہ کےقیام سے بیرون ملک سے آنےوالوں کو رکھنے میں معاونت ملےگی، خط میں فلو،نزلہ زکام ،جسم کادرد اور بخار میں مبتلا افرادکو قرنطینہ میں رکھنےکی تجویز دی گئی ہے۔سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ قرنطینہ کےقیام میں سندھ حکومت ہرممکن معاونت فراہم کرےگی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہے جن میں سے 15 مریضوں کا تعلق سندھ (14 کراچی ایک حیدرآباد) ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے 2،2 جب کہ کوئٹہ سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔