کراچی: حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کوروناوائرس کی صورتحال پر سندھ کابینہ کا غیر معمولی اجلاس ہوا، اجلاس میں تعلیمی ادارے 31 مئی 2020 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ تعلیمی ادارے اب یکم جون سے کھلیں گے، جب کہ یہ تعطیلات گرمیوں کی چھٹیاں تصور ہوں گی، فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا۔








