مراد علی شاہ مراد بن گئے ،کاروباری طبقے کے لیے بہت بڑا اعلان کردیا
کراچی :مراد علی شاہ مراد بن گئے ،کاروباری طبقے کے لیے بہت بڑا اعلان کردیا ، اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے کاروبار کو آسان بنانےکے لیے شاپ رجسٹریشن فیس ختم کرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔
بال بن گئے وبال جان ، بال رنگنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ
کراچی سے تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سیدممتازعلی شاہ کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں کاروباری سرگرمیاں تیز کرنے کے ساتھ ساتھ تاجرو کو آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں…
وزیراعلیٰ کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں شاپ رجسٹریشن فیس کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ 31 جنوری تک پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس کوآن لائن کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ایس بی سی اے6ماہ میں تمام کٹیگریزکوون ونڈوآپریشن میں شامل کرلےگا جب کہ کراچی میں ترقیاتی کاموں پر3 سال میں 300 ارب خرچ کیےجائیں گے۔اسی طرح 3 ہزارسے زائدکوآپریٹو سوسائٹیوں کےریکارڈکی کمپیوٹرائزیشن پر4 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔