سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیوکراچی میں گزشتہ 6 گھنٹوں سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جارہی، ہسپتال میں داخل ڈائیلاسز ،گائنی کے مریض اور تیماردار سخت پریشانی سے دوچار ہیں.
ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ شام چار بجے ہسپتال کی پی ایم ٹی میں دھماکا ہوا تھا، کمپلینٹ سینٹرمیں شکایات پر ہر بار بل کا نمبر مانگتے ہیں، بجلی کے بل براہ راست ای ڈی او آفس میں بھیجے جاتے ہیں، بجلی کی پچھلے چھ گھنٹوں سے لوڈ شیڈنگ پر مریضوں اور ان کے لواحقین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہوں نے اس صورتحال پر سخت احتجاج کیا ہے.