کراچی:ایک طرف بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے تو دوسری طرف سندھ حکومت اپنی موج مستی میں بھارتی گلوکاروں کو بلاکر رنگ برنگے گانے سنتی ہے. سندھ حکومت کے اس رویے پر عوام میں سخت غم و غصہ میں اور سندھ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہین.
گلوکار میکا سنگھ اور ان کے ساتھ پندہ رکنی طائفہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچا لاہور سے وہ کراچی گئے جہاں انہوں نے موسیقی کی ایک بڑی محفل سجائی انہیں بڑا پروٹوکول بھی دیا گیا۔ محفل موسیقی اسی روز منعقد کی گئی جس روز پاکستانی پارلیمنٹ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف قرار داد پاس کررہی تھی اور بھارت سے تجارت پر پابندی اور سفارتی تعلقات محدود کئے جارہے تھے۔
تفصیلات کے مابق حکومت سندھ کے تعاون سے بھارتی گلو کار نے میکا سنگھ کراچی کی ایک نجی تقریب میں پرفارم کیا، انتظامہ خاموش تماشائی بنی رہی۔دوسری طرف سندھ حکومت کے اس گھنوئنے کردار پر تنقید جاری ہے.اور ملک بھر سے پاکستانیوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کرے
Dance dance shoot shoot:When parliament of Pakistan was expressing solidarity with Kashmiris on August 8th & Indians were shooting Kashmiris some Pakistanis were enjoying live performance of Bollywood stars in Karachi I am sure no Pakistani singer can perform in India these days pic.twitter.com/y2UlcN8eLI
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) August 10, 2019
سینیئر اینکرحامد میر نے بھی ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ جب پاکستانی پارلیمنٹ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی تھی ٹھیک اسی روز کچھ پاکستانی کراچی میں بالی ووڈ اسٹار کی پرفارمنس سے محظوظ ہورہے تھے۔ حامد میر کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ کوئی پاکستانی گلوکار ان حالات میں بھارت میں پرفارمنس نہیں دے سکتا۔
https://twitter.com/Faakhir_Mehmood/status/1159761327772098560?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1159761327772098560&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.24newshd.tv%2F10-Aug-2019%2F28927
دوسری طرف گلوکار فاخر محمود نے نے اپنی ٹویٹ میں کراچی میں میکا سنگھ کی محفل موسیقی کے انعقاد کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک طرف کشمیر کو لاک ڈاون کیا جارہا ہے لیکن ایک آزاد ملک جو چاہے وہ کرسکتاہے،
گلوکار فاخر محمود نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے شک کو بھارتی گلوکار ہی کیوں نہ پاکستان میں آکر پرفارم کرے، یہاں سے ڈالر کمائے اور واپس چلا جائے۔ فاخرمحمود نے طنزیہ لکھا ہے کہ مذہب اور حب الوطنی صرف غریبوں کے لئے رہ گئی ہے۔