ٹھٹھہ باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی ) سندھ حکومت مچھر کالونی کے شہداء کے ورثاء کواعلان کردہ50،50 لاکھ روپے معاوضہ فوری ادا کرے۔سید جلال شاہ
تفصیل کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے چئیرمین سید جلال شاہ نے حکومت سندھ سی کہا ہے کہ اس نے مچھر کالونی کے شہدا ایمن سعید اور اسحاق پنھور کے لئے جو پچاس پچاس لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا تھا وہ فوری ادا کرے جھوٹے وعدے کرکے غریب والدین کوصرف دلاسے دئیے جارہے ییں انہوں نے مزید کہا کہ وہ شہدا ء کی فیملی کے ساتھ ہیں اور ان کو۔ انصاف دلا کررہیں گے.یادرہے کہ ٹیلی کام کمپنی میں کام کرنے دونوجوانوں ایمن سعید اور اسحاق پنھور کومچھر کالونی کراچی میں ہجوم نے بہیمانہ تشدد کرکے شہید کردیا تھا-

Shares: