سندھ حکومت نے کونسی نوکریوں کا اعلان کیا؟

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتازعلی شاہ کی زیرصدارت فوتی کوٹا پرعملدرآمد کے متعلق اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے ہیں، سال 2019 سے اب تک فوتی کوٹا پر6213 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے، اجلاس میں مختلف محکموں کے 367 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے، محکمہ صحت میں 66, زراعت میں 9، اوقاف میں 9 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے، اسکول ایجوکیشن میں 162، کالیج ایجوکیشن میں 66، بلدیات میں 46 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے، پاپولیشن میں 9، ورکس سروسزمیں 3 محکمہ قانون میں بھی 3 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے، کمیٹی نے جو پہلے کیس منظورکئے ہیں انکی تنخواہیں جاری کر دی گئی ہیں، تمام ڈپٹی کمشنرز سے ڈی آرسی متعلق رپورٹ طلب کرلی گئی ہے.

Comments are closed.