سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبے بھر میں کل سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کل 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اوقات رات 8 بجے تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھولنے اور شادی کی تقاریب کھلی جگہ پر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اسکولوں کو فی الحال دس دن مزید بند رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں ہونے والے این سی او سی کے مشترکہ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جبکہ لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی نہیں آسکی شرح اب بھی 20 فی صد سے زائد ہے۔

یوم آزادی تک 40 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے عثمان بزادر

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے 4 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 865 ہو گئی۔

بورس جانسن کے اشارے کے بعد پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر آنے کی امید پیدا ہوگئی

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 89 ہزار 699،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 862، پنجاب میں تین لاکھ 59 ہزار 321، اسلام آباد میں 88 ہزار 676، بلوچستان میں 30 ہزار 749، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 301 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 391 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 69، خیبرپختونخوا 4 ہزار 487، اسلام آباد 806، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 634 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق

Comments are closed.