سندھ حکومت کی ویب سائٹ پر انتقال کر جانے والے رہنماؤں کے نام بدستور کابینہ فہرست میں شامل ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ حکومت کےعجب کارناموں میں سے ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے، سندھ حکومت کی ویب سائٹ پر انتقال کر جانے والے رہنماؤں کےنام بدستور کابینہ فہرست میں شامل ہیں، اور مرحومین کے نام اہم محکموں کی ذمہ داریاں بھی درج ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما غلام مرتضی بلوچ کےانتقال کو ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن سندھ حکومت کی ویب سائٹ پرمرتضی بلوچ کا نام تاحال بطور وزیر موجود ہے.
اسی طرح وزیراعلی سندھ کےمشیر اعجاز شیرازی کےانتقال کو کئی ماہ گزرگئے اور ان کا نام تاحال سندھ کابینہ کی فہرست میں شامل ہے، وزیراعلی سندھ کےمعاون خصوصی راشد ربانی کا انتقال اکتوبر 2020میں انتقال ہوا تھا.
لیکن ان کا نام ویب سائٹ پر تاحال معاون خصوصی سیاسی امور کےطور پر موجود ہے، جب کہ وزیراعلی سندھ کی معاون خصوصی نسیمہ بلوچ انتقال کرچکی ہیں، سندھ حکومت کی ویب سائٹ پر نسیمہ بلوچ کا نام کابینہ کی فہرست میں شامل ہے۔