سندھ حکومت نالائقی چھوڑے اور کام پر توجہ دے،خرم شیر زمان
صدر تحریک انصاف کراچی خرم شیر زمان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد سندھ حکومت منظر عام سے غائب ہے،کراچی کی عوام طوفان اور پی پی کے شیطانوں کا مقابلہ کررہی ہے. صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نالائقی چھوڑے اور کام پر توجہ دے، ہر سال کی طرح اس سال کراچی کو ڈوبنے نہیں دیں گے۔حکومتی وزراء نالوں کی صفائی اور دیگر اقدامات سے منہ پھیر چکے ہیں.بارشوں سے قبل شہر کے تمام نالوں کی صفائی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے، خرم شیر زمان نے کہا شہر کی عوام کو مصیبت میں چھوڑ جانا حکومت سندھ کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔بلاول کراچی کو روم بنانے کے دعویدار بنتے ہیں مگر ظاہر کہیں نہیں ہوتے۔سمندری طوفان کراچی کے قریب ہے ماہی گیروں کے تحفظ کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ موجود نہیں ہے، خرم شیر زمان نے کہتے ہیں پی پی بارشوں کے حوالے سے اپنے فرائض کی ادائیگی یقینی بنائے اور آگاہ کرے.