سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ لیا

سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کےتعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اب کیسزکم ہورہےہیں، اگریہ تعاون جاری رہاتوجلدصورتحال پرقابوپالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کوروناوائرس سےمتعلق ٹاسک فورس کااجلاس ہوا ، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گذشتہ روز 22 ہزار 043 ٹیسٹ کیے گئےجوایک ریکارڈ ہے، 22043 ٹیسٹ کےنتیجے میں 1293 کیسز سامنے آئے، جو 5.9فیصدشرح ہے، سختی کرنےسےکیسزکی شرح کم ہوئی ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگرعوام نےتعاون جاری رکھاتو وباکےپھیلاؤ کوروک سکیں گے، کل 24 اموات رپورٹ ہوئیں جو پریشان کن بات ہے۔

اس وقت کراچی کےکیسز کی شرح 8.34 فیصدہے، حیدرآبادمیں کیسز کی شرح4.42 فیصداور دیگر اضلاع میں 3.3فیصدہے، 20 مئی کوکراچی میں 12.86 فیصد اورحیدرآباد میں 11 فیصدشرح تھی۔

عید کے بعد کیسز 8.63 فیصد تھے اور اموات 1.18 فیصد تھیں، عید کے بعد دوسرے ہفتے کیسز6.8 فیصد اور 0.90 اموات تھیں، صرف مئی میں کورونا سے307مریض انتقال کرگئے ہیں۔

صوبائی ٹاسک فورس اجلاس میں کوروناوائرس سےمتعلق پابندیاں جاری رکھنےکافیصلہ کیا گیا ، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کےتعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اب کیسزکم ہورہےہیں، اگریہ تعاون جاری رہاتوجلدصورتحال پرقابوپالیں گے۔

Comments are closed.