سندھ ہائی کورٹ، غیر معیاری سی این جی سلنڈرزکیس کی سماعت ،عدالت نے ہدایات جاری کر دیں
کراچی ،سندھ ہائی کورٹ/غیر معیاری سی این جی سلنڈرزکیس کی سماعت ہوئی
سندھ ہائیکورٹ نےغیر تصدیق شدہ سی این جی سلنڈرزپر پابندی عائد کردیا ایچ ڈی آئی پی کے لائسنس یافتہ سلنڈرزنہ ہوں تو فوری کارروائی کی جائے،عدالت کاآئی جی سندھ کو صوبے بھر میں کارروائی کا حکم،
وکیل سی این جی ایسوسی ایشن تھوڑی سی مہلت مل جاۓ تاکہ عمل درآمد ہوسکے ،جسٹس محمد علی مظہر کیا حادثہ مہلت دیتا ہے ؟ کوئی مہلت نہیں ملے گی کوئی غفلت برداشت نہیں کریں گے ،
آئی جی موٹر وے کو بھی غیر تصدیق شدہ سلینڈرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم، ایچ ڈی آئی پی سے تصدیق شدہ لائسنس نہ ہو تو سلینڈرز نکال لیا جاۓ ، عدالت نے سلینڈرز کی تنصیب کی ورکشاپس کیلئے لائسنس کو لازمی قرار دے دیا
ڈائریکٹر ایکسپلوزیو (Explosive) اور متعلقہ ادارے قانون کے مطابق لائسنس جاری کریں،