سندھ ہائیکورٹ کاوفاقی سیکریٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے اِن لینڈ ریونیو افسر کو 7 سال سے ترقی نہ دینے کے کیس میں وفاقی سیکریٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا وفاقی سیکرٹری خزانہ کے 50 ہزار روپے کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتاری کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ اسلام آباد متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو تعمیل کرانے کی ہدایت۔عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ گزشتہ سماعت کی تنبیہہ کے بعد سیکریٹری خزانہ نے جواب جمع نہیں کرایا جبکہ 15 دسمبر 2020 سے سیکرٹری خزانہ سے وضاحت طلب کی جا رہی ہے۔درخواست گزار مصری لدھانی کے مطابق 1982 میں ایف بی آر کے ذیلی ادارے میں گریڈ 17 پر بھرتی ہوا اور 2010 میں گریڈ 20 تک ترقی کی جبکہ 2014 سے گریڈ 21 کا منتظر ہوں درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سینٹرل سکشن بورڈ کی منظوری کے باوجود ترقی نہیں دی جا رہی ہے۔

Comments are closed.