سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو ملا ریلیف
باغی ٹی وی :سندھ ہائیکورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب حکام اور نیب وکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا سابق وزیراعظم اسلام آباد سے یہاں آگئے نیب والے نہیں آئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم اور دیگر کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کر دی۔
خیال رہے شاہد خاقان پر سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی غیر قانونی تقرری کا الزام ہے
نیب کو ختم کریں ورنہ یہ ملک کو ختم کردے گا،شاہد خاقان عباسی کی ایک بار پھر دہائی
واضح رہےکہ سابق وزیراعظم ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ایک موقع پر کہا ہے کہ ہمارے ہر پیسے پر ٹیکس ادا کیا گیا ہے،نیب بتائےٹیکس ادا ئیگی والی رقم پر منی لانڈرنگ کیسے ہوتی ہے؟ان کو یہ بھی نہیں معلوم کہ وزیرایم ڈی پی ایس او تعینات نہیں کرتا،موجودہ حکومت میں ادارے تباہ ہوگئے،کوئی کام کرنے کو تیار نہیں