گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔اس دوران اسد خٹک نے اپنے بچوں کے ساتھ ملاقات کی . اسد خٹک نے کہا کہ چار سال کے بعد میری میرے بچوں کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے میں چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا حل نکلے کہ جو بچوں کے مستقبل کےلئے اچھا ہو. اسد خٹک نے یہ بھی کہا کہ میں ان تمام مسائل کے حل کےلئے مولانا طارق جمیل سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن ان سے بھی رابطہ نہیں ہو پا رہا. میں بچوںکا باپ ہوں ان کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنا چاہتا
ہوں ان کو پیار محبت اور اپنی شفقت دینا چاہتا ہوں . میری میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ وہ میری مدد کرے تاکہ ہمارے مسائل کا کوئی مناسب حل نکل آئے . انہوں نے کہا کہ بچے مجھے بہت یاد آتے ہیں وینا ملک اس موقع پر بہت زیادہ بات کرتی ہوئی نظر نہیں آئیں انہوں نے صرف اتنا کہا کہ غلط فیصلے ہو جایا کرتے ہیں . تاہم اسد خٹک کافی پریشان دکھائی دئیے اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ شاید اپنے اور وینا کے درمیان غلط فہمیوں اور تعلق کی خرابی پر نہایت پریشان ہیں . اسد خٹک نے تو میڈیا کی مدد بھی مانگ لی ہے.