سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت آج عمل میں آئی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 4 سال سے لاپتہ نور زمان کی عدم بازیابی پر عدالت برہم ہو گئی۔نور زمان کو لاپتہ ہوئے 4 سسال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر ابھی تک اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔جس پرعدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اتنے سال ہوگئے کیا پیشرفت ہوئی؟ عدالت نےآئندہ ڈی جی نادرا طلب کرنے کااور ساتھ ہی وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیاہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔

Shares: