سندھ حکومت نےدہلی کےٹھگوں کوبھی پیچھےچھوڑدیا، حلیم عادل شیخ
باغی ٹی وی :پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مرادعلی شاہ سندھ میں کرپشن کےڈیلربن چکےہیں،نوری آبادپاورپلانٹ کیس میں سابق چیف سیکریٹری کابیان اہمیت کا حامل ہے،کرپٹ اعلیٰ سندھ کواب عہدے ررہنےکاحق نہیں،
سندھ کاپیسہ ہویازمینیں مرادعلی شاہ نےکھانےاوربیچنےکاپوراکردارادا کیا،سندھ حکومت نےدہلی کےٹھگوں کوبھی پیچھےچھوڑدیا.
ادھر پی ایس پی کراچی کی اہم وکٹیں پی ٹی آئی نے اڑا دیں ٗ اہم رہنما ایڈووکیٹ سید احمد رشید نے دیگر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
شمولیتی تقریب میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، مشیر گورنر سندھ علی جونیجو نے شرکت کی ٗ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ایڈووکیٹ سید احمد رشید اور ساتھیوں کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا.
حلیم عادل شیخ نے اس موقع پر کہا کہ احمد رشید پہلے بھی تحریک انصاف کا حصہ رہے ہیں، تحریک انصاف دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جن کی سیاسی تربیت عمران خان نے کی، راجہ ریاض جیسے لوگوں کی تربیت پیپلزپارٹی کی ہے، سندھ کی عوام کے لیے وزیراعظم نے پہلی بار پیکیجز دیے، سندھ کی عوام کے لیے احساس پروگرام کا دائرہ وسیع کیا گیا۔