سندھ حکومت کا صوبے کے سکول اراکین اسمبلی کی نگرانی میں دینے کا فیصلہ

Pakistan schools

سندھ حکومت نے صوبے کے سکول اراکین اسمبلی کی نگرانی میں دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ حکومت کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کے سندھ اسمبلی ممبران کو لکھے گئے خط پر مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں صوبائی وزیر تعلیم نے ارکان اسمبلی کو خط لکھ کر اپنے حلقے کے سکول اڈاپٹ کرنے کی دعوت دی تھی، اس کے بعد ارکان اسمبلی کی طرف سے سکولز اڈاپٹ کرنے کے لیے تجاویز جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے، درخواست پر ضروری کارروائی کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد سندھ میں تعلیم کے فروغ کے لیے سرکاری سکولوں کی نگرانی اور ان کو مزید فعال کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہے، ارکان سندھ اسمبلی کی طرف سے آنے والی تجاویز کے مطابق حلقے کے سکولوں کی نگرانی ان کے حوالے کردی گئی ہے، پہلے مرحلے میں کراچی 74 اسکولز کو 32 ارکان سندھ اسمبلی کی نگرانی میں دے دیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے سکول اڈاپٹ کرنے والوں میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے علاوہ ایم پی ایز میں سید محمد عثمان، معید انور، محمد عامر صدیقی، فیصل رفیق، محمد دانیال، محمد دلاور شامل ہیں، ایم پی اے ریحان، فہیم احمد، شیخ عبداللہ، نصیر احمد، سید اعجازالحق، ریحان اکرم، عبدالوسیم، عبدالباسط، عادل عسکری، محمد افتخار عالم نے بھی سکول کی ذمہ داری لی ہے، محمد معاذ محبوب، محمد مظاہر عامر، جمال احمد، شریف جمال، نجم مرزا، شوکت علی، ارسلان پرویز، فرحان انصاری نے سکولز کو اڈاپٹ کرلیا، مہیش کمار ہسیجا، انیل کمار، سمیتا افضال سید، سکندر خاتوں، فرح سہیل، قرت العین، بلقیس مختار بھی سکول سنبھالنے والوں میں شامل ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ حیدرآباد سے 3 ارکان اسمبلی صابر حسین، محمد راشد خان اور ناصر حسین قریشی کو اڈاپٹیشن پروگرام کے تحت 11 سکولز کی نگرانی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ٹھٹہ اور سجاول کے 9 سکولز کو 2 ایم پی ایز نے اپنی نگرانی میں سنبھال لیا ہے، ٹھٹہ اور سجاول سے ارکان اسمبلی سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور ہیر سوہو کی درخواست پر سکول کی نگرانی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ارکان اسمبلی کی طرف سے آنے والی درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے، ضروری کارروائی کے بعد سکول اڈاپٹیشن کے نوٹیفکیشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟

Comments are closed.