سندھ حکومت کا تمام ویکسینیٹڈ افراد کو بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگانے کا فیصلہ

0
37

کراچی: سیکرٹری صحت سندھ ذوالفقارعلی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ویکسینیشن کرنے والے تمام افراد بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگواسکیں گے، فیصلہ حتمی طور پر کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کورونا کی نئی لہر سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلہ کرلئے ہیں، اور اب تمام ویکسینیٹڈ افراد بطور بوسٹر فائزر ویکسین بھی لگوائیں گے، تاہم بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

سیکرٹری صحت سندھ ذوالفقارعلی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ویکسینیشن کرنے والے تمام افراد بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگواسکیں گے، فیصلہ حتمی طور پر کرلیا گیا ہے اور آئندہ دو سے تین دنوں میں نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا، فیصلہ کورونا کی نئی لہر سے حفاظتی تدابیر کے طور پر لیا گیا ہے۔

سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ کوئی سی بھی ویکسینیشن کے دو ڈوز مکمل ہونے کے بعد شہری بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگواسکیں گے، فائزر ویکسین کو بطور بوسٹر پہلے بھی استعمال کیا جاچکا ہے، ائیرپورٹ پر ویکسینیشن کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، اس وقت بوسٹر ڈوز صرف جناح اسپتال اور ڈاؤ اوجھا اسپتال میں دستیاب ہے، کوشش ہے کہ بوسٹر ڈوز کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے، بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

Leave a reply