سندھ حکومت کی موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں پر ایک اور جرمانہ لگانے کی تیاری

0
38

سندھ حکومت نے موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں پرایک اور جرمانہ لگانے کی تیاری کرلی ہے،موٹرسائیکل میں سائیڈمررنہ لگانے پر چالان کا فیصلہ کیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ موٹروہیکل رولز میں ترامیم کریگی،موٹر سائیکل میں سائیڈ مرر نہ لگانے پر چالان کیاجائیگا،ٹریفک پولیس کو موٹر سائیکل سواروں کیخلاف ایک اور مد میں چالان کا اختیار دیاجائیگا۔
سندھ حکومت کے اعلی حکام نے بتایاکہ موٹر سائیکلز میں سائیڈ مررحادثات کی روک تھام کیلئے لگوائے جارہے ہیں۔کراچی سمیت سندھ بھر میں 60لاکھ سے زائد موٹرسائیکلز موجود ہیں،لازمی سائیڈ مرر قانون کی عملداری سے ٹریفک پولیس کو ماہانہ لاکھوں روپے چالان کی مدمیں ملنے کا امکان ہے۔موٹرسائیکلز میں لازمی سائیڈ گلاسز سے متعلق ترامیم کا مسودہ سندھ کابینہ میں پیش کیاجائیگا،سندھ کابینہ کی منظوری کی صورت میں موٹر سائیکلز میں سائیڈ گلاسز لگانے کا قانون نافذ العمل ہوگا۔

Leave a reply