سندھ حکومت مواچھ گوٹھ سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد فراہم کرے گی ، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت مواچھ گوٹھ سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد فراہم کرے گی اور تمام زخمیوں کے علاج و معالجے کے اخراجات بھی اٹھائے گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ شہدا کے جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔حکومت سندھ آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ شہریوں کی مدد اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔وزیراعلی سندھ نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک ضرور پہنچائے گی۔