سندھ حکومت نے 13 سال سے کراچی کو ایک قطرہ پانی نہیں دیا، مصطفی کمال

0
32

چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران کراچی کے تاجروں کا بہت نقصان ہوا ہے، مشکل حالات کے باوجود پاکستان کی محبت کم نہیں ہوئی۔کراچی کے علاقے برنس روڈ پر پاک سرزمین پارٹی اور آل تاجر سندھ اتحاد کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ حکومت نے 13 سال سے کراچی کو ایک قطرہ پانی نہیں دیا، جو پانی آرہا تھا وہ بھی ہائیڈرنٹس کے ذریعے عوام کو دیا جارہا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈھائی لاکھ نوکریاں دیں، جن میں سے ایک بھی کراچی کے لئے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کورونا ٹائم بتاکر آتا ہے، 4 گھنٹے کے بجائے 24گھنٹے کاروبار کھول دیں، فیصلے جب ٹھیک ہوں گے، جب ہم ان فیصلوں کو اون کریں گے۔
چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ آج اس تجدید کا دن ہے، جو آزادی ہمارے آباو اجداد نے حاصل کی تھی، اس کی تکمیل باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آزادی جب محسوس ہوگی جب ہمارے مسائل ختم ہوں گے، جن اسپتالوں میں وزیر کے بچوں کا علاج ہو وہاں ہمارے بچوں کا بھی علاج ہو۔مصطفی کمال نے کہا کہ پورے پاکستان میں وہ حالات نہیں ہیں جو سندھ اور کراچی کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور انگریزوں میں کوئی فرق نہیں، ایسے حکمرانوں کو میں بالکل نہیں مانتا۔پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ پی ڈی ایم والے کراچی میں جلسہ کرنے آرہے ہیں، قائدین پیپلز پارٹی کے کراچی کے خلاف اقدامات پر ضرور بات کریں۔

Leave a reply