اکستان تحریک انصاف کراچی کے نائب صدر سبحان علی ساحل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہر کراچی میں لا ک ڈاون کے نام پر رشوت اور لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ شہر میں دکانیں بند کروانے کی آڑ میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ دکانداروں سے بھاری رشوت وصول کر کے دکانیں کھولنے کی اجازت دے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بتائیں کہ کیا اس طرح کورونا پر قابو پایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ سبحان علی ساحل کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کورونا کی وباء کے دوران فنڈز ہڑپ کرنے اور ڈرامے بازیوں کے علاوہ کوئی عملی اقدامات نہیں کئے ۔ شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال کر سندھ حکومت تماشا دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کراچی کا کاروباری طبقہ سندھ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہے۔ کراچی کے دکانداروں اور تاجروں کی جیبیں خالی جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جیبیں بھر رہی ہیں۔ سندھ حکومت کے منفی اقدامات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شہر کی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ خود سندھ حکومت ہے۔ ہم چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ کراچی میں لاک ڈاون کے نام پر جاری لوٹ مار کا نوٹس لیں اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت الیکشن لیں۔

Shares: