کورونا وائرس ، سندھ حکومت نے رمضان المبارک کےلیے قوائد و ضوابط تیار کرلیے

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز ، سندھ حکومت نے رمضان المبارک کےلیے ایس او پی تیار کرلیے

باغی ٹی وی :کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو روکنے کےلیے اقدامات، سندھ حکومت نے رمضان المبارک کےلیے ایس او پی تیار کرلیے،
ان قوائد و ضوابط کے مطابق مساجد میں نماز تراویح کےبڑے اجتماعات کسی صورت نہیں ہونگے،شادی ہالز اور دیگر عوامی مقامات پر تراویح کےاجتماعات نہیں ہونگے،افطار پارٹیوں پر پابندی ہوگی،مرکزی شاہراہوں پر دسترخوان لگاناممنوع ہوگا،،

مساجد میں نماز تراویح میں تین سےپانچ افراد شریک ہوسکیں گے، زرائع ،چھوٹی بڑی مارکیٹس، شاپنگ سینٹرز بند رہیں گے،دکانیں کھولنے پر قانونی کارروائی ہوگی،دکانوں سے صرف آن لائن کام ہوگا،وزیراعلی نے ماہ صیام سےمتعلق فیصلوں پر صدر مملکت عارف علوی،گورنر عمران اسماعیل کو بھی اعتماد میں لیا،،

رمضان المبارک کےدوران پابندی سےمستثنی کاروبار کےاوقات کار شام بجے تک رہینگے،رمضان المبارک کے پیش نظر ریسٹورینٹس کےاوقات کار تبدیل ہونگے،رمضان میں سموسے پکوڑوں کی دکانیں، ٹھیلوں اور بیکریز کو شام پانچ بجے تک اجازت ہوگی،،

ریستوران ہوم ڈیلیوری،ڈرائیو تھرو سروس شام پانچ بجے کےبعد کرسکیں گے،تیار کھانوں کی ڈیلیوری، آن لائن سروس شام پانچ سے رات گیارہ بجے تک کئے جانے کا امکان،سپر اسٹورز میں ایس او پی پر عمل نہ ہوا تو بند کردیاجائےگا۔

وزیراعلی کی منظوری کےبعد رمضان ایس او پی آج جاری کیے جائےگے ،ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا،زرائع سندھ حکومت،رمضان المبارک میں شام پانچ بجے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن ہوگا ،،

بیکری ، دودھ کی دکانیں ، جنرل اسٹور پانچ بجے تک کھلے رہیں گے ،کھانے پینے کے ہوٹلز اور دکانیں ، صرف شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک ڈیلیوری کرسکیں گے،

Comments are closed.