سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر ایک بار پھر حق مارنے کا الزام لگایا

0
43
murtaza wahab

سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر ایک بار پھر حق مارنے کا الزام لگایا

باغی ٹی وی رپورٹ : ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف شہروں میں گیس کی بندش کے باعث شہری پریشان ہیں۔صوبہ سندھ میں گیس بحران کی وجہ سے صنعتوں میں کام متاثر ہوا ہے جب کہ کراچی شہر میں سی این جی اسٹیشنز تیسرے روز بھی بند ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے، تحریک انصاف کو شاید ملک میں تبدیلی کے لیے نہیں ملک کی تباہی کے لیے ووٹ ملا تھا، اس تبدیلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے لہٰذا ہمارے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور سندھ میں گیس کے بحران کا خاتمہ کریں۔

رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ انہیں رات میں کہا گیا تھا کہ صبح سی این جی کی فراہمی شروع ہوجائے گی لیکن ساری رات انتظار کرنے کے بعد اب کہا جارہا ہے کہ سی این جی نہیں کھلے گی۔
سندھ حکومت اکثر وفاق پر الزام لگاتی آئی ہے کہ اس کا حق نہیں دیا جارہا . اب پھر ایک بار یہ گلہ سامنے آیا ہے . جس کا اظہار پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کیا ہے.

Leave a reply