سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی، ایم کیو ایم پاکستان

0
97

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام ختم ہوئے 10ماہ کا عرصہ گذرنے کو ہے لیکن سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی سڑکیں آج بھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں ابلتے گٹر شہر وں میں تعفن پیدا کر رہے ہیں فراہمی آب کا نظام بدستور تباہ حال ہے پیپلز پارٹی کی بد عنوان سندھ حکومت کو اقتدار سے چمٹے ہوئے 13برس سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اس دوران ہزاروں ارب کا ترقیاتی بجٹ خرد برد کیا گیا سرکاری تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں صحت کا نظام نا پید ہے بلدیاتی نظام کے بعد تو سارے وسائل اور اختیارات سندھ حکومت کے پاس ہیں جبکہ بلدیاتی ادارے جب موجود تھے تب بھی انکو اختیارات اور وسائل سے محروم رکھاگیا پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت نا تو 13برسوں میں اور نا ہی گزشتہ 10ماہ میں سندھ کے شہری علاقوں اور کراچی کو کوئی ترقیاتی منصوبہ نہ دے سکی۔
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے شہروں کی ترقی کیلئے مختص فنڈ زکی خرد برد کی تحقیقات کرائی جائیں کیوں کہ 13برسوں سے مسلسل سندھ کے شہری علاقے اور کراچی نظر انداز کئے گئے جس کے باعث عوام کا معیار زندگی پست ہوتا چلا گیا اور عوام میں محرومیوں نے جنم لیا ہے۔

Leave a reply