سندھ کے صوبائی سیکرٹری انسانی حقوق لاپتہ،کہاں گئے؟ کچھ علم نہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری محکمہ انسانی حقوق سندھ بدرجمیل میندھرو گھر سے آفس جاتے ہوئے پراسرارطور پرلاپتہ ہوگئے، اس حوالے سے بدرجمیل کی اہلیہ نے پولیس کو آگاہ کیا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ نےایس ایس پی ایسٹ اورساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور تینوں زونز کے ڈی آئی جیزکو حکم دیا ہے کہ تمام اقدامات کے حوالے سے فی الفورآگاہ کیا جائے۔
چندروزپہلے اینٹی کرپشن نےبدرجمیل میندھرو، روشن شیخ، اور ظہیرعباس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جبکہ فرنٹ مین ظہیر عباس نے گرفتاری کے بعد اہم انکشافات کیے تھے، بدرجمیل کو علم ہوگیا تھا کہ اب مزید مقدمات بھی تیار ہورہے ہیں۔
ملزم کے پراسرار طور پر لاپتہ ہوجانے کے بعد اینٹی کرپشن حکام نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بدرجمیل کو گرفتار نہیں کیا، بدرجمیل پرکروڑوں روپے بدعنوانی کاالزام ہے۔
صوبائی سیکرٹری جمیل بدر کے لاپتہ ہونے پر بدر جمیل کی اہلیہ نے پولیس کو گھر آنے سے روک دیا ،بدر جمیل کی اہلیہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے منسٹر صاحب کو کہا ہے بدر جمیل کو تلاش کرکے لائیں ،میں نے پولیس کو گھر پر آنے سے منع کر دیا ہے ،کل صبح ساڑھے دس بجے وہ دفتر گئے تھے ،دفتر کے بعد انہوں نے کہا میں ڈیفنس جا رہا ہوں کل سے اب تک وہ گھر نہیں آئے فون پر بھی رابطہ نہیں ہو پا رہا
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بدر جمیل میندھرو ڈیفنس کی جانب آئے ہی نہیں ،ان کے فون کی آخری لوکیشن ڈسٹرکٹ سنٹرل کی جانب آئی ہے







