پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سمیر میر شیخ نے کراچی پریس کلب پر آل سندھ یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن کے زیر اہتمام سندھ کی 22 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے ملازمین کی احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا ۔پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ نے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ بلاول زرداری، سندھ حکومت ، وزیر اعلی سندھ اور نثار کھوڑو اس دیرینہ مسائل کو فی الفور حل کریں ۔ سندھ میں مسائل کا ڈھیر ہے اور حکمران کرپشن میں مگن ہیں ظالم سندھ حکومت کا سندھ کی عوام پر نہ رکنے والا ظلم اور جبر جاری ہے آج سندھ میں اساتذہ ، طلباء اور تعلیمی اداروں کا سٹاف سراپا احتجاج ہین، پر سندھ حکومت اپنی کرپشن کرنے میں مصروف ہے سندھ کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے ملازمین میں شدید بے چینی اور غم و غصے کی کیفیت ہے ۔ عالمی وبا کووڈ سے لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو جنہوں نے جانوں کی قربانیاں دی اور خود وائرس کا شکار ہوگئے انہیں ہیلتھ رسک الاونس تک نہیں دیا گیا ۔ سروس سٹریکچر اور بنیادی الاونسز نہیں دیئے یونیورسٹیز میں ایمپلائز کی جانب سے کئ کئ دن پرامن احتجاج کیا جاتا ہے حکومتی نمائندے اور یونیورسٹیز انتظامیہ ایمپلائز سے وعدے اور معاہدے کرتی ہیں اور پھر مسائل سے عدم دلچسپی و غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما سمیر میر شیخ نے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرنے کی بہرپور یقین دہانی کرائ ۔

Shares: