کراچی: ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے نئے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
باغی ٹی وی : ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو نے کہا کہ سندھ کی آبادی ساڑھے 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی جس کی تعداد 5 کروڑ 50 لاکھ 85 ہزار تک پہنچ چکی ہے کراچی کی آبادی ایک کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ حیدر آباد ڈویژن میں ایک کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار 208 افراد کی گنتی ہوئی ہے۔
نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا،شاہد خاقان
ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن میں 79 لاکھ 90 ہزار 96، سکھر 62 لاکھ 14ہزار 842 افراد اور شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 59لاکھ 78 ہزار 147 افراد کی مردم شماری ہوئی ہے میر پور خاص ڈویژن کی آبادی 49لاکھ58 ہزار 562افراد تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی اور حیدرآباد کی متنازع مردم شماری کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے بڑی بیٹھک بلانے کا فیصلہ کیا ہے-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
ذرائع کے مطابق کراچی میں چھ اور حیدرآباد میں سات مئی کو اسٹیک ہولڈرز کانفرس بلائی جائے گی، جس میں سیاسی، مذہبی جماعتوں، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کو مدعو کیا جائے گااسٹیک ہولڈرز کانفرس میں پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کو بھی مدعو کئے جانے کا امکان ہے کانفرنس میں مردم شماری سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔