سندھ کی اہم شخصیت کے استعفے پر وزیراعظم کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ممبرسندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم عمران خان نے فردوس شمیم نقوی کو استعفیٰ واپس لینے کا حکم دیا فردوس شمیم نقوی نے وزیراعظم کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایم این اے فنڈز سے ترقیاتی کاموں کا عمل تیزی سے جاری ہے، سندھ میں حالت کشیدہ، عوام پی پی حکومت سےتنگ ہے،سندھ حکومت 13سالوں میں ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوگئی، سندھ میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں اپوزیشن ممبران کو نمائندگی نہیں دی جاتی،

گرفتارکرنا ہے تو نیب کر لے ، سعید غنی نے تیسرے روز تیسری پریس کانفرنس کر ڈالی

چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کے لیے بےتحاشہ فکر مند ہوں،کراچی معاشی حب ہے شہر کی ترقی سے ملک کی ترقی ممکن ہے،کراچی کے عوام کو پیپلزپارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے،کراچی کے عوام کے لیے بےحد فکر مند ہوں،

Shares: