سندھ کے تمام مستحقین کو دہلیز پر اشیائے ضرورت پہنچانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی،وزیر توانائی سندھ

باغی ٹی وی :وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ اور چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی مشترکہ صدارت میں ریلیف پیکیج پر تفصیلی اجلاس ہوا .اجلاس میں صوبے کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قاضی شاہد پرویز، سیکریٹری بحالی اور دیگر افسران شریک ہوئے.

امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران متاثرین تک راشن پہنچانے کی حکمت عملی کی ترتیب دی گئی ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے تمام مستحقین تک اشیا ضروریات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق تمام متاثرین تک رلیف پہنچائے گے۔ہجوم اور بھیڑ سے بچانا اور متاثرین تک رلیف پہنچانہ ایک چیلنج ہے۔لاک ڈاؤن میں عوام کا تعاون مثالی ہے۔

انہوں نےکہا کہ عوام کے تعاون سے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکے جانے کی کوششوں میں خاطر خواہ کامیابی مل رہی ہے ۔ معاشرے کے تمام طبقات بلا تفریق لاک ڈاؤن کی پابندی میں سندھ حکومت کی مکمل مدد کر رہے ہیں۔راشن پہنچانے کے لئے ہر علاقے کے نمائندوں، معززین،علماء اور اساتذہ سے بھی مدد لے رہے ہیں۔سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

Shares: