سندھ کی بیٹیوں کو ایک اور اعزاز حاصل،سندھ پولیس نے تمغا اپنے نام کرلیا،

0
37

سندھ پولیس میں پہلی ہندو ڈی ایس پی بننے والی خاتون منیشا کے گھر مختلف شخصیات کی آمد کا سلسہ جاری ہے۔ مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کوہستانی بھی منیشا کے گھر مبارکباد دینےپہنچ گئے۔سندھ پولیس میں پہلی ہندو ڈی ایس پی بننے والی خاتون منیشا کے گھر مختلف شخصیات کی آمد کا سلسہ جاری ہے۔ ن لیگ کے ایم این اے کھیئل داس کوہستانی منیشا کے گھر آئے اور منیشا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے منیشا کو اجرک پہنائی ،پھولوں کا گلدستہ اور مٹھائی بھی پیش کی۔اس موقع پر کھیئل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ منیشا کی کامیابی پر دلی خوشی ہوی ہے، خواہش ہے بیٹیاں ہر شعبے میں آگے آئیں ۔ امید ہے منیشا غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریگی۔

Leave a reply