سندھ کی بیٹیوں کو حقوق مانگنے پر سڑکوں پر گھسیٹا گیا،دعا بھٹو
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/03/IMG_20210318_174317.jpg)
پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی سندھ اسمبلی کے باہر ہیڈ ماسٹرز کی احتجاجی کئمپ میں شرکت دعا بھٹو نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ سے یکجہتی کا اظہار کیا پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون ایڈووکیٹ ملک الطاف و دیگر بھی ان کے ہمراہ شریک تھے۔
دعا بھٹو نے آئی بی پاس اساتذہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئےکل ہونے والے تشدد کے واقعے کی مذمت بھی کی گزشتہ روز بہت ہی افسوس ہوا سندھ کی بیٹیوں کو حقوق مانگنے پر سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔ آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرز کو مسقتل نہیں کیا جارہا ہے۔سندھ حکومت ان کی جگہ لاکھوں روپے رشوت لیکر اپنے لوگ بھرتی کروانا چاہتی ہے۔کل سندھ کی عزتوں کو سڑکوں پر رسوا کیا گیا سندھ کی یہ بیٹیاں بھی بختاور اور آصفہ جیسی ہیں۔ پی ٹی آئی ان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے ہر ممکن قانونی مدد کریں گے۔ سندھ کی بیٹیوں کو یوں رسوا ہونے نہیں دیں گے۔